صوابی کے گاؤں یار حسین کے رہائشی نوجوان افتخار امین غیر قانونی طور پر یورپ پہنچنے کی کوشش کے دوران بیلاروس کی سرحد کے قریب جاں بحق ہو گیا۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ افتخار کئی دنوں سے سرحد عبور کرنے کی کوشش میں تھا اور شدید سردی و کٹھن حالات کے باعث وہ زخموں اور تھکن کا شکار ہو کر چل بسا۔
افتخار کی نماز جنازہ ابائی گاؤں یار حسین میں ادہ کر دی گئی
گاؤں کے رہنماؤں نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ واقعہ غیر قانونی ہجرت کے خطرات اور نوجوانوں میں روزگار یا مستقبل کے بہتر مواقع کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ مقامی سطح پر بھی لوگوں میں فکر پائی جاتی ہے کہ نامناسب راستے اختیار کرنے والے نوجوان اپنے جان و مال سے ہاتھ دھو بیٹھ رہے ہیں۔