پاک افغان فورسز کے مابین کشیدگی کے باعث طورخم سرحد کی بندش کا آج چوتھا روز ہے
افغام فورسز جمعہ کی روز سرحد کے متنازعہ حدود میں چیک پوسٹ تعمیر کررہے تھے جسے پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے منع کردیا۔ چیک پوسٹ کی تعمیر سے منع کرنے پر افغان فورسز مشتعل ہوئے جس کے بعد دونوں جانب فورسز کے مابین حالات کشیدہ ہوئے اور بارڈر کو بھی ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا جس کے بعد پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی۔۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ روز طورخم زیرو پوائنٹ پر دونوں ممالک کے حکام کے مابین مذاکرات ہوئے جو بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے ہیں اور آج پھر دونوں ممالک کے مابین مذاکرات کا امکان ہے