تحصیل لنڈیکوتل مین بازار باچاخان چوک میں طورخم سرحد کی بندش کے تناظر میں ایک پرامن احتجاج ریکارڈ کیا گیا .جس کی قیادت طورخم مزدور یونین کے صدر ذاکر عمر شینواری کر رہے تھے. اس پرامن مظاہرے سے کسٹم کلیئرنس سینئر رہنما اور کاروباری شخصیت قاری نظیم گل شینواری, فہمید شینواری, کامریڈ کتاب شاہ, پیر صاجب اور صوبت خان نے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں. ممالک کے حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ طورخم سرحدی گزرگاہ کو فوری طور پر پیدل امدورفت اور ہر قسم تجارتی سرگرمیوں کیلیے کھولی جائے.
تاکہ دونوں جانب ہزاروں متاثرہ خاندانوں کو روزگار تعلیم اور امن کی بحالی کا موقع مل سکے۔ زاکر عمر کا کہنا تھا کہ سرحد کی بندش باعث ہزاروں خاندانوں کے افراد کو بے روزگاری اور مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ دونوں حکومتیں امن بھائی چارے اور عوامی مفاد کے تناظر میں امن جانب گامزن ہوکر لچک کا مظاہرہ کریں.