حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
شوگر ملز کی ویڈیو اینالیٹکس کے ذریعے مانیٹرنگ لازمی قرار Home / پاکستان /

شوگر ملز کی ویڈیو اینالیٹکس کے ذریعے مانیٹرنگ لازمی قرار

ایڈیٹر - 29/10/2025
شوگر ملز کی ویڈیو اینالیٹکس کے ذریعے مانیٹرنگ لازمی قرار

شوگر ملز کی ویڈیو اینالیٹکس کے ذریعے مانیٹرنگ لازمی قرار دیدی گئی، چینی کی پیداوار کی الیکٹرانک نگرانی کا حکم دیدیا گیا، ایف بی آر نے سیمنٹ بیگز کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا بھی حکم دے دیا۔

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے میں اہم پیشرفت ہوگئی، شوگر ملز کی ویڈیو اینالیٹکس کے ذریعے مانیٹرنگ لازمی قرار دیدی گئی، چینی کی پیداوار کی الیکٹرانک نگرانی کا حکم دیا گیا، ہے، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مینوفیکچررز بغیر مانیٹرنگ پیداوار نہیں نکال سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق شوگر ملز کیلئے جدید جی پی یو سسٹم کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے، شوگر ملز کو کرشنگ سیزن سے پہلے مانیٹرنگ آلات نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایف بی آر نے سیمنٹ بیگز کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا بھی حکم جاری کردیا، یکم نومبر سے بغیر ٹیکس اسٹیمپ سیمنٹ بیگز کی ترسیل ممنوع قرار دی گئی ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سیمنٹ شعبے میں ٹریک اینڈ ٹریس نظام نافذ ہوگا، تمام بیگز پر یونیک آئی ڈی مارکنگ لازمی قرار دی گئی ہے۔