حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
‏فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخ ساز دورہ Home / بین الاقوامی /

‏فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخ ساز دورہ

ایڈیٹر - 29/10/2025
‏فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخ ساز دورہ

‏فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخ ساز دورہ پاکستان کی کامیاب عسکری سفارت کاری کی شاندار مثال ہے۔

عرب دنیا کے ان اہم ممالک کے ساتھ اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے دوران انسدادِ دہشت گردی، دفاعی تعاون، اور خفیہ معلومات کے تبادلے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مصر، اردن اور سعودی عرب کی عسکری و سیاسی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یہ دورہ مسلم ممالک کے درمیان عسکری اتحاد، باہمی اعتماد اور یکجہتی کی ایک مؤثر علامت ہے۔

ان دوروں کے نتیجے میں خطے میں امن، استحکام اور اجتماعی سلامتی کے فروغ میں پاکستان کے کلیدی کردار کو مزید اجاگر کیا گیا ہے۔

آرمی چیف کی فعال اور مؤثر عسکری سفارت کاری کے باعث پاکستان کا عالمی وقار، اثر و رسوخ اور سفارتی مقام نمایاں طور پر بڑھ رہا ہے۔

پاکستان اب عالمی برادری میں ایک باوقار، مستحکم اور فعال ریاست کے طور پر ابھر رہا ہے، جو کامیاب عسکری سفارت کاری کا عملی مظہر ہے۔