حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ناکام Home / بین الاقوامی /

استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ناکام

ایڈیٹر - 29/10/2025
استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ناکام

استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے، پاکستان نے دہشت گردوں، ان کے سرپرستوں اور معاونین کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔

ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں 4 روز تک جاری رہنے والے مذاکرات کسی نتیجہ پر نہ پہنچ سکے۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ افغان طالبان نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی کوئی ضمانت نہیں دی، افغان وفد الزام تراشی، ٹال مٹول اور حیلے بہانوں کا سہارا لیتا رہا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان سے سرحد پار دہشت گردی پر احتجاج کیا، دوحہ معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا لیکن افغان طالبان اپنے عوام کو غیر ضروری جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔

عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کیخلاف ہرممکن اقدام کرتی رہے گی، دہشت گردوں، ان کے ٹھکانوں، سرپرستوں اور معاونین کو ختم کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال کریں گے۔