حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
وانا: برمل اعظم ورسک میں قبائلی تصادم، حالات شدید کشیدہ، داخلی راستے بند Home / پاکستان /

وانا: برمل اعظم ورسک میں قبائلی تصادم، حالات شدید کشیدہ، داخلی راستے بند

لعل وزیر

وانا: برمل اعظم ورسک میں قبائلی تصادم، حالات شدید کشیدہ، داخلی راستے بند

جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں زمین کے تنازعے نے سنگین رخ اختیار کرلیا۔ سرکی خیل، دری خیل اور جے خیل قبائل کے مابین فائرنگ کے شدید تبادلے میں سرکی خیل قبیلے کے 5 افراد زخمی ہوگئے، جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ علاقہ محاصرے میں، داخلی راستے سیل، عوام محصور جے خیل اور دری خیل قبائل نے بازار سمیت تمام داخلی راستوں کو بند کر دیا، جس کے باعث مریضوں، خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے جبکہ مقامی لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ پر جانبداری کا الزام سرکی خیل قبیلے نے الزام لگایا ہے کہ مقامی پولیس اور ضلعی انتظامیہ جے خیل اور دری خیل قبائل کی پشت پناہی کر رہی ہے اور غیر جانب داری کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔ مین اسٹریم میڈیا کو رسائی دینے کا مطالبہ سرکی خیل قبیلے نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مین اسٹریم میڈیا کو علاقے میں آنے کی اجازت دی جائے تاکہ اصل حقائق عوام کے سامنے آسکیں اور انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔ علاقے میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے خدشے کے پیش نظر شہریوں نے حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔