لوئر دیر میں ایس ڈی او محمد ادریس خان کی قیادت میں واپڈا ٹیم کی کامیاب کارروائی، بجلی چوری میں ملوث 9 افراد کے خلاف مقدمات درج، جبکہ نو لاکھ روپے سے زائد بقایاجات کی وصولی کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او منڈا جندول محمد ادریس خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ اس دوران بجلی چوری میں ملوث 9 افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جن کے خلاف باقاعدہ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ واپڈا ٹیم نے کارروائی کے دوران نو لاکھ روپے سے زائد بقایاجات بھی وصول کیے، جو صارفین طویل عرصے سے ادا نہیں کر رہے تھے۔ ایس ڈی او محمد ادریس خان نے کہا کہ بجلی چوری قومی جرم ہے اور کسی کو اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام بجلی بلوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ نظام بہتر طور پر چل سکے۔ ایس ڈی او نے واضح کیا کہ واپڈا کی مہم بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز جاری رہے گی اور کسی بھی بااثر فرد کو رعایت نہیں دی جائے گی۔