پشاور : صوبے کے سب سے بڑے طبی مرکزی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیا ہے تمام بچے صحت مند ہیں، ان میں 3 بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں، بچوں کے والد کا نام ارشاد ہے جس کا تعلق پشاور سے ہے اس ضمن میں ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے 5 بچوں کی بیک وقت پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ماں اور بچے دونوں صحت مند ہیں۔