حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد Home / باجوڑ /

عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد

عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد

خیبرپختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی ارشاد الحق نے اپنے دفتر سول کالونی خار میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
کھلی کچہری میں عوام الناس کے مختلف مسائل سنے گئے، متعدد شکایات موقع پر ہی حل کر دی گئیں جبکہ بعض مسائل کو متعلقہ محکموں کے سپرد کیا گیا تاکہ انہیں جلد از جلد حل کیا جا سکے۔اس موقع پر عوامی شکایات کے ازالے اور سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اور بروقت اقدامات پر زور دیا گیا تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے