جو بھی ابھی پاکستان سے محنت مزدوری کے نیت سے باہر ممالک جارہاہے، اُس سے بس ایک بات کہنا چاہوں گا۔ شروع کے چند مہینے مشکل لگیں گے۔
اکیلا پن، گرمی، نئی جگہ، نیا ماحول… سب کچھ عجیب سا لگے گا۔
لیکن اگر آپ نے ان چند مہینوں میں صبر کر لیا اور واپسی کا جلدی فیصلہ نہیں کیا، تو ایک سال بعد آپ خود کہیں گے:
“اب میں صحیح ٹریک پر آرہا ہوں!”
یہی وہ وقت ہوتا ہے جب چیزیں بہتر لگنے لگتی ہیں — کام سمجھ آتا ہے، ماحول اپنا لگنے لگتا ہے، اور مارکیٹ بھی آپ کے حق میں آنے لگتی ہے۔
صبر رکھو، وقت سب بدل دیتا ہے