مینگورہ کے مقامی ہوٹل میں گوجرانولہ سے آئے ہوئے سیلز مین کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا ۔پولیس کے مطابق ساٹھ سالہ محمد حنیف ولد تاج محمد ساکن گوجرانولہ ایک ہوٹل میں مقیم تھا ، دروزاہ نہ کھولنے پر روشن دان سے دیکھا تو وہ مردہ پایا گیا جس پر ریسکیو اہلکاروں نے اس کی میت اسپتال منتقل کردی، متوفی شوگر کا مریض بتایا جاتا ہے پولیس کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق اس کی موت طبعی معلوم ہوتی ہے تاہم پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرلی ہے ۔