سوات کے علاقے اسلام پور میں طالب علم نے امتحان میں فیل ہونے پر دل برداشتہ ہو کر خود پر فائر کردیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق زخمی طالب علم سدیس کو فوری طور پر سیدوشریف اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ذرائع کے مطابق سدیس نجی اسکول کا طالب علم تھا، جو امتحان میں ناکامی کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے ۔