اسلام آباد ۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کیس میں اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آ گیا، کیس میں بری ہونے کے باوجود اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے خلاف چالان جمع کرا دیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کے ٹرائل کے لئے کارروائی بھی شروع کر دی تاہم پی ٹی آئی کے وکلاء نے بانی پی ٹی آئی کی اس کیس میں بریت کی نشاندہی کر دی۔ پی ٹی آئی کے وکلا نے کہا کہ 27 فروری 2024 کو جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے بریت کا فیصلہ دیا تھا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی و دیگر کو آزادی مارچ کیس میں بری کر دیا تھا اس لیے عمران خان کے خلاف کارروائی ممکن نہیں۔ تھانہ ترنول میں درج مقدمہ کا نمبر 627 ہے،جس میں بانی پی ٹی آئی بری ہوئے تھے ، پولیس کی جانب سے تھانہ ترنول مقدمہ نمبر 627 میں پانی کے خلاف چالان جمع کرایا گیا۔