خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں شادی کی تقریب میں موسیقی کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں سحق اور 8 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے نار جعفر میں رات گئے شادی کی تقریب میں موسیقی جاری تھی اور ڈی جے میوزک پر خواجہ سرا رقص کر رہے تھے کہ اس دوران خواجہ سرا کو چھیڑنے پر دونوں گروپوں میں جھگڑا ہو گیا۔ اس دوران دونوں گروپ جو اسلحے سے لیس تھے ، ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں حق اور 8 زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں حق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔