حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
وزیر اعلی تبدیلی کا فیصلہ بہترین ثابت ہوگا ،عمران خان کا نام کوئی نہیں مٹاسکتا.جنید اکبر Home / سیاست /

وزیر اعلی تبدیلی کا فیصلہ بہترین ثابت ہوگا ،عمران خان کا نام کوئی نہیں مٹاسکتا.جنید اکبر

ایڈیٹر - 27/10/2025
وزیر اعلی تبدیلی کا فیصلہ بہترین ثابت ہوگا ،عمران خان کا نام کوئی نہیں مٹاسکتا.جنید اکبر

تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بالخصوص خیبر پختو نخوا کے عوام نے ان کو ثابت کر کے بتا دیا ہے کہ جب تک پاکستان قیام رہے گا اس وقت تک عمران خان کا نام رہے گا ، تین نسلوں کے قائد عمران خان کا نام کوئی نہیں مٹاسکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرک کی تحصیل تخت نصرتی کے لو اخر پارک میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کے موقع پر کیا ہے اس جلسے میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سمیت پارٹی کے ساتھ ریجن کی قیادت موجود تھی۔ جنید اکبر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ نئے وزیر اعلی سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے عوام کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے اور کہا کہ مجھے سو فیصد یقین ہے کہ قائد عمران خان کا یہ فیصلہ صوبہ کے عوام کیلئے بہترین ثابت ہوگا ان کا مزید کہا کہ آپ نے ہم سے الیکشن میں اپنا مستقبل چوری تو کیا لیکن انشااللہ ایک دن آپ کو اس ظلم و انصافی کا جواب دینا ہوگا ، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا نام لینے والوں میں ہر گذرے دن کے ساتھ اضافہ ہوگا چاہے آپ جتنا ظلم کیوں نہ کریں انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہم ابھی تک عمران کو ناحق جیل سے نہ نکال سکے لیکن ہماری اس جدو جہد سے پارٹی کا گراف او پر جارہا ہے۔