باجوڑ، خار بازار میں ذاتی دشمنی کے بناء پر فائرنگ۔ 6 افراد زخمی۔ 4 راہگیر بھی شامل
باجوڑ کے ہیڈکوارٹر خار بازار میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 6 افراد کو زخمی کردیا۔ زخمیوں میں 4 راہگیر بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ بتایا جارہا ہے۔
پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔