حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبر پختونخوا میں تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی عائد ۔ Home / پاکستان /

خیبر پختونخوا میں تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی عائد ۔

ایڈیٹر - 27/10/2025
خیبر پختونخوا میں تبادلوں اور تقرریوں  پر پابندی عائد ۔

حکومت خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر کے تمام محکموں میں افسران و اہلکاروں کے تبادلوں اور نئی تقرریوں پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا کی جانب سے تمام محکموں، پولیس سربراہ اور ماتحت اداروں کے سربراہان کو باضابطہ ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق صوبے میں نئی کابینہ کی تشکیل تک کسی بھی محکمے میں پوسٹنگ، ٹرانسفر یا نئی بھرتی ریگولر، ایڈ ہاک ، کنٹریکٹ یا پروجیکٹ بنیادوں پر ) نہیں کی جائے گی۔ اس دوران صرف وہی معاملات جن میں عوامی مفاد کے تحت فوری فیصلہ ناگزیر ہو، انفرادی طور پر وزیراعلیٰ کی منظوری سے نمٹائے جاسکیں گے ۔ تمام سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان احکامات پر بختی سے عمل در آمد کو یقینی بنائیں اور یہ ہدایات اپنے ماتحت اداروں تک فوری طور پر پہنچا ئیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت کا مقصد انتظامی امور میں شفافیت کو یقینی بنانا اور ٹی کا بینہ کے قیام تک بڑے پیمانے پر تبادلوں و تقرریوں سے اجتناب برتنا ہے۔