حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
کشمیری بھارتی جارحیت کیخلاف آج یوم سیاہ منائینگے۔ Home / پاکستان /

کشمیری بھارتی جارحیت کیخلاف آج یوم سیاہ منائینگے۔

ایڈیٹر - 27/10/2025
کشمیری بھارتی جارحیت کیخلاف آج یوم سیاہ منائینگے۔

کنٹرول لائن کے دونوں اطرف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج پیر 27 اکتوبر کو بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں جس کا مقصد دنیا کو باور کرانا ہے کہ بھارت نے ان کے مادر وطن پر غیر قانونی طور پر انکی خواہشات کے بر خلاف قبضہ کر رکھا ہے، اقوام عالم کشمیریوں سے کیئے وعدے عملدرآمد کروائیں۔ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے تقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلی خلاف ورزی اور کشمیریوں کی امنگوں کے برخلاف سرینگر کے ہوائی اڈے پر اپنی فوج اتار کر جموں وکشمیر پر قبضہ کر لیا تھا۔ یوم سیاہ کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی جائے گی اور احتجاجی مظاہرے ہونگے ۔ اس موقع پر فورسز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور وادی کو سیکورٹی قلعہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر راجوری اور پونچھ اضلاع میں بھارتی فورسز کی نقل حرکت میں اضافہ ہوا ہے سینئر بھارتی فوج کے کمانڈروں نے کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے اندرونی علاقوں میں تعینات فوجیوں کی آپریشنل تیاری کا جائزہ لیا ہے، جبکہ نئی دہلی علاقے میں اپنی فوجی موجودگی کو مزید مضبوط کرنے میں مصروف ہے۔