صوابی کے گاؤں سلیم خان میں موٹر سائیکل پر سکول لے جانے والی بچی کے باپ کو نامعلوم افراد نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق شیر زادہ سکنہ سلیم خان نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے 38 سالہ بیٹے آصف نواز ہفتہ کی صبح اپنی بیٹی کو اپنے موٹر سائیکل پر گھر سے سکول چھوڑنے گئے تھے اطلاع ملی کہ ان کے بیٹے آصف نواز کو سلیم خان جنازہ گاہ کے راستے میں نامعلوم افراد نے اسلحہ آتشین سے فائر نگ کر کے قتل کر دیا ہے اور گاں کے لوگوں نے لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال صوابی منتقل کر دیا گیا ہے ہماری کسی کے ساتھ ظاہری دشمنی یا دلہدی نہیں ہے معلومات ہونے پر با قاعدہ دعویداری کروں گا ، پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔