حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
رستم ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد Home / پاکستان /

رستم ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

ایڈیٹر - 24/02/2025
رستم ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

رستم ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب بسلسلہ سنگ بنیاد دارالیتامی'کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی، سول سوسائٹی اور علاقہ عمائدین نے کبیر تعداد میں شرکت کی، تقریب میں فاونڈیشن انتظامیہ نے قاری نور اللہ کے ہاتھوں رستم کمرگئی میں یتیم خانہ کے تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھا جس میں یتیم بچوں کی مفت تعلیم و تریبت اور فروش کی جائے گی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رستم ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین ظفر علی ثبت خیل، قاری نور اللہ، مفتی نہاد علی، مولانا محمد شاکر، سدھوم لویہ جرگہ سینئر نائب صدر سید وارث خان، اکبر علی ثبت خیل، چکور فاونڈیشن کے بانی عباس خان اور دیگر نے کہا کہ رستم ویلفیئر فاؤنڈیشن غریب، لاچار، یتیم، لاوارث اور بیواؤں کا واحد آسرا ہے جس نے ہر مشکل وقت میں مستحقین کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہے گی، انسان اللہ تعالی کی رضا کے لئے طرح طرح کے کاوش کرتا ہے رستم ویلفیئر فاؤنڈیشن سوشل ورک اور خدمت خلق کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رضامندی حاصل کرتا ہے اور رضاکار ممبران بغیر کسی لالچ کے دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہوتے ہیں اور کسی بھی حادثاتی حالات میں ایمبولینس کے ذریعے بھی ایمرجینسی سروسز فراہم کرتا ہے، فاونڈیشن کے کارکنان کے حوصلے بلند ہیں حالات کیسے بھی ہو عوام کی بے لوث خدمت جاری رہیں گی، پچھلے رمضان المبارک میں 15 لاکھ کا راشن مستحقین میں تقسیم کیا تھا امسال بھی رمضان المبارک میں غریب اور لاچار گھرانوں میں لاکھوں روپوں کا راشن پیکج فاونڈیشن کی طرف سے تقسیم کیا جائے گا تاکہ علاقہ میں کوئی بھی بے سہارا فرد بھوکا نہ سوئے، 17 رمضان المبارک کے بعد لاچار اور مستحقین افراد کے بچوں کے لئے عید پیکج کی تیاریاں شروع کی جائے گی اور سینکڑوں یتیم، غریب بچوں کو عید پیکج دیا جائے گا اور یہ سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ فاونڈیشن کی تھکاوٹ ختم ہو جائے گی لیکن اس خدمت کا اجر ختم نہیں ہو گا اس مشن کو سامنے رکھتے ہوئے یتیم خانہ کے لئے زمین ایک کروڑ بائیس لاکھ روپے پرخریدا لیا ہے جس میں یتیم بچوں کو اعلی اور معیاری دینی و دنیاوی تعلیم سمیت صحت کی سہولت موجود ہو گا عنقریب رستم میں ڈایلیسس مشین بھی لگایا جائے گا اور تلیسمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی علاج معالجہ کی سہولت بھی دہلیز پر میسر کریں گے انہوں نے واضح کیا کہ یہ سب کام اہل علاقہ کی مدد سے ممکن بنائیں گے مقررین نے علاقہ عمائدین اور معززین سے اپیل کی کہ اس کار خیر میں رستم ویلفیئر فاؤنڈیشن کا ساتھ دیکر علاقہ سے غرباء کے خاتمہ میں اپنا مثبت کردار ادا کریں تقریب کے آخر میں ملک کی سلامتی، خوشخالی اور فاونڈیشن کی کامیابی کے لئے اجتماعی دعا مانگی گئی