حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست 4 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر۔ Home / لائف سٹائل /

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست 4 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر۔

ایڈیٹر - 26/10/2025
عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست 4 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر۔

اسلام آباد ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست 4 نومبر سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس سے کا زلسٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر 4 نومبر کو بانی پی ٹی آئی ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے حوالے سے درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست گزار شہری غلام مرتضی نے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ کے ذریعے درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں دوران قیدا ایکس اکانٹ سے مبینہ انتشاری پوسٹس بنانے اور پھیلانے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی اور بدنیتی پرمبنی ٹوئٹس ہٹانے اور بلاک کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے جب کہ عدالت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی، سپرٹینڈنٹ جیل سمیت دیگر فریقین سے بھی جواب طلب کر رکھا ہے۔