حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
لطیف آفریدی میموریل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام مولانا خانزیب شہید تعزیتی کانفرنس۔ Home / باجوڑ,سیاست /

لطیف آفریدی میموریل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام مولانا خانزیب شہید تعزیتی کانفرنس۔

ایڈیٹر - 25/10/2025
 لطیف آفریدی میموریل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام مولانا خانزیب شہید تعزیتی کانفرنس۔

عوامی نیشنل پارٹی ممبر صوبائی اسمبلی نثار باز خان اور مولانا خانزیب شہید کے بڑے بھائی شیخ جانزادہ صیب نے پشاور ہائی کورٹ میں لطیف آفریدی میموریل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام مولانا خانزیب شہید تعزیتی کانفرنس میں شرکت کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نثار باز خان نے ملی شہید مولانا خانزیب کی قومی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب نے پشتون قوم کی بیداری، اتحاد اور حقوق کے لیے جو جدوجہد کی، وہ ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
ایم پی اے نثار باز خان نے اس بات پر زور دیا کہ مولانا خانزیب شہید کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے پشتون قوم کو اپنے وسائل، حقوق اور شناخت سے آگاہ کرنے میں ہر فرد کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی ہمیشہ اُن نظریات اور مقاصد کی محافظ رہے گی جن کے لیے مولانا خانزیب شہید نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
ِ نثار باز خان نے ملی شہید مولانا خانزیب کی قومی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب نے پشتون قوم کی بیداری، اتحاد اور حقوق کے لیے جو جدوجہد کی، وہ ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
شہید لطیف لالا آفریدی میموریل ٹرسٹ کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ اس طرح کے پروگرامات کے انعقاد سے معاشرے میں شعور بیدار کرنے اور شہداء کے نظریات کو زندہ رکھنے کا بہترین ذریعہ ہیں.