پشاور ۔تین افراد کوقتل اور دو بھائیوں کو زخمی کرنیوالے ملزم شہزاد کی والدہ نے نجی نیوز چینل " آج سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ شہزادا سے ماں ہی نہیں سمجھتا زخمی ہونیوالوں بیٹوں نے انتہائی کسمپرسی کی حالت میں نہ صرف اپنا گھر سنبھالا ہے بلکہ اس کی بھی کفالت کر رہے ہیں جو شہزاد سے برداشت نہیں ہو رہا تھا والدہ کے مطابق ملزم بچپن سے ہی انتہائی جھگڑالو تھا اور آئے روز جھگڑے کرتا رہتا تھا انہوں نے کہا کہ وہ تو جیل چلا جائیگا لیکن ان کی زندگیوں کو اب بھی خطرہ لاحق ہے کیونکہ اس کے ساتھ گھومنے پھیر نے والے بہت ہیں وہ جیل سے کسی کو بھی کال کر انہیں مارنے کا کہہ سکتا ہے لہذا تحفظ فراہم کیا جائے۔