حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
تحریک لبیک کا لعدم قرار، (ٹی ایل پی ) پر پابندی کا اعلامیہ جاری وزارت داخل کا نوٹیفیکیشن جاری Home / سیاست /

تحریک لبیک کا لعدم قرار، (ٹی ایل پی ) پر پابندی کا اعلامیہ جاری وزارت داخل کا نوٹیفیکیشن جاری

ایڈیٹر - 25/10/2025
تحریک لبیک کا لعدم قرار، (ٹی ایل پی ) پر پابندی کا اعلامیہ جاری  وزارت داخل کا نوٹیفیکیشن جاری

وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی ) پر پابندی کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے کالعدم ٹی ایل پی دہشت گردی میں ملوث ہے، تحریک لبیک پاکستان کو فرسٹ شیڈول کے تحت دہشت گرد جماعتوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے، حتمی فیصلے کیلئے نوٹیفکیشن سپریم کورٹ کو بھیجا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی کو انسداد دہشت گردی قانون کے تحت کالعدم جماعت قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جسے دیگر اداروں کو بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت بجھتی ہے کالعدم ٹی ایل پی دہشت گردی میں ملوث ہے تحریک لبیک پاکستان کو انسداد دہشت گردی قانون 1997 کی شق 118(1) کے شیڈول ون کے تحت دہشت گرد جماعتوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے ٹی ایل پی کے دہشت گردی سے مبینہ روابط کے شواہد کی بنیاد پر یہ اقدام اٹھایا ہے، نوٹیفکیشن کی کا پیاں تمام صوبوں کے گورنرز، چیف سیکریٹریز ، آئی جیز اور خفیہ اداروں کو بھی ارسال کی گئی ہیں ،تحریک لبیک پاکستان کے امیر کو بھی نوٹیفکیشن کی کاپی ارسال کر دی گئی ہے، نوٹیفکیشن کے بعد ٹی ایل پی کے تمام اکاؤنٹس کو منجمند کر دیا جائے گا، ٹی ایل پی کوئی سیاسی اور سماجی سرگرمی نہیں کر سکے گی اور اس کا نام لینے پر بھی پابندی ہوگی۔ ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کے حتمی فیصلے کیلئے ریفرنس سپریم کورٹ بھیجا جائے گا۔