تفصیلات کے مطابق ترکی میں ایک اور تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار 17 افراد جاں بحق ترکی کے شہر بودرم کے قریب ایجیئن سمندر میں تارکینِ وطن کی ایک ربڑ کی کشتی ڈوب گئی 16 تارکین وطن اور ایک اسمگلر ہلاک صرف دو افراد کو زندہ بچایا جا سکا۔
بچ جانے والے ایک افغان نوجوان کے مطابق کشتی میں پانی بھر گیا تھا اور پھر 10 منٹ بعد ڈوب گئی۔ وہ اپنی جان بچانے کے لیے چھ گھنٹے تیرتا رہا اور چلیبی جزیرے تک پہنچا۔
یہ وہی خطرناک راستہ ہے جو ترکی سے یونان کے جزائر ساموس، لیسبوس اور رودس کی طرف جاتا ہے جہاں سے ہزاروں لوگ یورپ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔