تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اقرار الحسن نے حال ہی میں سیاست میں انے کا ارادہ کیا ہے اور وہ جگہ جگہ کنونشنز کررہے جبکہ دوسرے طرف سوشل میڈیا پر ان کے اوپر یہ الزام لگایا جارہاہے کہ اس کو اسٹیبلشمنٹ لانچ کر رہی ہے،اس پر اقرار الحسن نے ردعمل دیتی ہوئی کہا کہ ایک پارٹی کے دوستوں کا الزام ہے کہ شاید اقرارالحسن کو اسٹیبلشمنٹ لانچ کر رہی ہے تو آئیں مل کر دُعا کرتے ہیں کہ اگر کسی کو اسٹیبلشمنٹ لانچ کر رہی ہے، یا اس سے پہلے جس کو اسٹیبلشمنٹ لے کر آئی ہے اُس پر اللہ کی لعنت اور قہر نازل ہو۔ میں تو اللہ اور اُس کے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو گواہ بنا کر کہہ رہا ہوں کہ میں صرف نوجوانوں کا آگے لانا چاہتا ہوں، انہیں لیڈر اور وزیراعظم بنتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں اور اللہ کے پاک قرآن پر حلف دینے کے لیے تیار ہوں کہ خود کبھی کوئی پارٹی یا حکومتی عہدہ نہیں لوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یاد رکھیں کہ نوجوان روئے زمین پر سب سے بڑی انسانی قوت ہیں لیکن ان سے لیڈروں کے پوسٹر لگوانے اور سوشل میڈیا پر گالیاں دلوانے کی بجائے قیادت کا کام لیجئے۔ نوجوانوں کو اعتماد اور سپورٹ دیجئے کہ یہ بھی لیڈر اور قائد ہیں اور یہ بھی وزیراعظم بن سکتے ہیں اور میں نوجوانوں کا ایک ایسی ہی سیاسی جماعت بنانے کا پیغام دے رہا ہوں جو مجھ سمیت کسی شخصیت کی بجائے نوجوانوں کی جماعت ہو، جس میں الیکشن کے ذریعے عام نوجوان بھی پارٹی کا چئیرمین اور ملک کا وزیراعظم بن سکے۔ میں اللہ کی قسم کھا کر یقین دلاتا ہوں کہ میں خود اس جماعت کا یا حکومت کا کبھی کوئی عہدہ نہیں لوں گا۔