پشاور ہائی کورٹ نے حساس اضلاع میں فرائض سر انجام دینے والے جوڈیشل افسران کی حوصلہ افزائی ، انہیں سرکاری رہائشگاہیں اور دیگر سہولیات دینے کی منظوری دیدی اور اس حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا ہے پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق 15 جولائی 2025ء کو ہائیکورٹ کے انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں حساس اضلاع میں ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے جوڈیشل افسران کی حوصلہ افزائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ۔ مراسلے کے مطابق ضلع ٹانک، جنوبی وزیرستان، کرم اور تحصیل میران شاہ میں جوڈیشل افسران کو سہولیات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ یہ علاقے حساس ہیں اور ان میں خدمات انجام دینے والے جوڈیشل افسران کو سہولیات کے ساتھ سرکاری رہائش فراہم کی جائے گی ، واضح رہے کہ حساس اضلاع میں کام کرنے والے جوڈیشل افسران کو مختلف مشکلات کا سامنا ہے انہیں سیکورٹی اور سرکاری رہائش گاہوں کی شکایات تھیں جبکہ ان پر حملے بھی ہوئے تھے جس کے بعد انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں انہیں سیکیورٹی فراہم کرنے کی سفارش کی گئی تھی