باجوڑ۔اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی ارشاد الحق کا ٹائپ ڈی ہسپتال ناوگئی کا دورہ ، سوشل میڈیا پر عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی ارشاد الحق نے تحصیلدار ناواگئی عالم زیب کے ہمراہ ٹائپ ڈی ہسپتال ناواگئی کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر ہسپتال میں دستیاب ادویات کے سٹور کا بھی معائنہ کیا گیا۔اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ روزانہ او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات اور مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی ہدایت کے مطابق عوام کو معیاری صحت سہولیات کی فراہمی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا