حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں پولیس سپاہی اغواء کے چند گھنٹوں بعد امن جرگے سے مذاکرات کے بعد رہا۔ Home / لائف سٹائل /

باجوڑ میں پولیس سپاہی اغواء کے چند گھنٹوں بعد امن جرگے سے مذاکرات کے بعد رہا۔

ایڈیٹر - 23/10/2025
باجوڑ میں پولیس سپاہی اغواء کے چند گھنٹوں بعد امن جرگے سے مذاکرات کے بعد رہا۔

باجوڑ ۔ مین باجوڑ پشاور شاہراہ سے پولیس کا انٹیل کو اغواء کر کے چند گھنٹوں بعد طالبان نے رہا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع تحصیل خار کے علاقے میں باجوڑ پشاور شاہراہ پر رشکئی سٹاپ پر پولیس اہلکار کو طالبان نے گاڑی سے اتار کر اغواء کر لیا۔اغواء کیے جانے والے پولیس اہلکار کی شناخت کانسٹیبل خورشید کے نام سے ہوئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق مسلح اہل کاروں نے مین روڈ پر نا کہ لگایا تھا اور گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے۔ بعد ازاں پولیس اہلکار کی بازیابی کیلئے باجوڑ امن جرگہ کے سربراہ صاحبزادہ ھارون الرشید اور دیگر ممبران نے مذکرات کئے جس کے بعد طالبان نے رضا مندی سے پولیس اہلکار کو رہا کر دیا۔ مغوی اہلکار نے بتایا کہ طالبان نے میرا بہت خیال رکھا، مجھے کھانا کھلایا اور چائے بھی پلائی۔