حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستان نے بحرین میں ہونے والے ایشین یوتھ گیمز والی بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ Home / کھیل /

پاکستان نے بحرین میں ہونے والے ایشین یوتھ گیمز والی بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

رپورٹ : محمد عاصم

محمد عاصم - 21/10/2025
پاکستان نے بحرین میں ہونے والے ایشین یوتھ گیمز  والی بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

پاکستان نے گروپ کے دونوں میچز جیت کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ پاکستان نے دوسرے میچ میں میزبان بحرین کو 0-3 سے شکست دی۔

پاکستان اور بحرین کے درمیان میچ ایک گھنٹہ 19 منٹ جاری رہا۔ پاکستان نے 25-18، 26-24 اور 25-23 سے کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل پہلے میچ میں منگولیہ کو شکست دی تھی۔

کوارٹر فائنل سے قبل پاکستان ٹاپ 8  پوزیشن کا کلاسیفیکشن راؤنڈ کھیلے گا۔ ٹاپ 9  کلاسیفیکشن راؤنڈ کے بعد کوارٹر فائنل کی سیڈنگ اور حریف کا فیصلہ ہوگا۔