حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
محکمہ صحت نے مردان میں مبینہ طور پر ڈینگی سے ہونے والی اموات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا. Home / لائف سٹائل /

محکمہ صحت نے مردان میں مبینہ طور پر ڈینگی سے ہونے والی اموات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا.

ایڈیٹر - 21/10/2025
محکمہ صحت نے مردان میں مبینہ طور پر ڈینگی سے ہونے والی اموات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا.

سیکرٹری شاہد اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخواہ نے مردان میں حالیہ دو اموات کی جامع تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جنہیں میڈیا میں ڈینگی سے متعلق قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ رسپانس سسٹم (IDSRS) کے ڈیٹا اور میڈیا میں بڑھتی ہوئی خبروں کے بعد اٹھایا گیا ہے۔سیکرٹری شاہد اللہ خان نے کہا کہ ہمارے پاس ڈینگی اور کووڈ کے ساتھ ہم آہنگ بیماریوں کے باعث اموات کی ہسٹری موجود ہے، اسی وجہ سے دونوں کیسز کی تحقیقات ضروری ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مردان کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ فیلڈ ایپیڈیمولوجی ٹریننگ پروگرام (FETP) کے فرنٹ لائن فیلو اس تحقیقات کی قیادت کریں گے۔ ان کی ذمہ داریوں میں مریضوں کی بیماری کی تاریخ کا تفصیلی جائزہ، کلینیکل مینجمنٹ کی تصدیق اور دیگر عوامل کی جانچ شامل ہے۔ تحقیقات کا مقصد ڈینگی کے علاج کے تمام معیاری پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ڈائریکٹوریٹ نے شفاف اور جامع تحقیقات کی اہمیت پر زور دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ تحقیقات کی رپورٹ اور سفارشات جلد از جلد دفتر ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ کو جمع کروائی جائیں۔محکمہ صحت نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ اس معاملے پر فوری توجہ اور تعاون کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ عوامی خدشات کو دور کیا جا سکے اور مریضوں کی دیکھ بھال کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔ تحقیقات کے بارے میں مزید معلومات دستیاب ہوتے ہی عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔