حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبر پختونخوا میں جبری گمشدگیوں پر تحقیقاتی کمیشن نے 22 درخواستوں پر سماعت ۔ Home / لائف سٹائل /

خیبر پختونخوا میں جبری گمشدگیوں پر تحقیقاتی کمیشن نے 22 درخواستوں پر سماعت ۔

ایڈیٹر - 21/10/2025
خیبر پختونخوا میں جبری گمشدگیوں پر تحقیقاتی کمیشن نے 22 درخواستوں پر سماعت ۔

خیبر پختونخوا میں جبری گمشدگیوں پر تحقیقاتی کمیشن نے 22 درخواستوں پر سماعت کی۔ممبر خیبرپختونخوا تحقیقاتی کمیشن جسٹس(ر) افسر شاہ نے شکایات سنیں۔کمیشن کی کوششوں سے اکرام اللہ نامی شہری جو 19 اکتوبر 2023 سے فاروقیہ مدرسہ تاج آباد پشاور سے لاپتہ تھا کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کے بعد رشتہ داروں کے حوالے کر دیا گیا۔اس موقع پر ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ جبری طور پر گمشدہ افراد کے کیسز تحقیقاتی کمیشن میں مستقل بنیادوں پر سنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس نے ہزاروں خاندانوں کو برسوں سے تکلیف میں مبتلا کر رکھا ہے اوردرخواستوں پر سماعت کا یہ عمل انصاف، شفافیت اور احتساب کی جانب ایک اہم قدم ہے۔