حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عمران خان سے وزیر اعلیٰ کی ملاقات کرانے کی قرارداد منظور Home / لائف سٹائل /

عمران خان سے وزیر اعلیٰ کی ملاقات کرانے کی قرارداد منظور

ایڈیٹر - 21/10/2025
عمران خان سے وزیر اعلیٰ کی ملاقات کرانے کی قرارداد منظور

خیبر پختونخوا اسمبلی نے تحریک انصاف کے بانی چیئر مین سے وزیر اعلیٰ کی ملاقات کرانے کی قرارداد منظور کر لی اسمبلی نے وزیراعلیٰ کی اپنے قائد سے مشاورت صوبائی مفاد، بہتر گورنفس اور حکومتی پالیسیوں کے تسلسل کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے، قرار داد پیر کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی رکن عبید الرحمن نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ وزیراعلی سہیل آفریدی صوبے کے اعلیٰ انتظامی امور اور گورنس معاملات میں رہنمائی کیلئے اپنے قائد عمران خان سے ملاقات کے خواہاں ہیں یہ ایوان سمجھتا ہے کہ ملاقات صوبے کے عوام کے مفاد میں ضروری اور صوبائی حکومت کی کارکردگی و پالیسی تسلسل کیلئے ناگزیر ہے چونکہ وزیر اعلیٰ ایک آئینی عہدیدار ہے جنہیں صوبے کے مفاد میں قائد سے مشاورت کا حق حاصل ہے لہذا مطالبہ ہے کہ وزیر اعلیٰ کو یہ ملاقات کرنے کی فوری اجازت دی جائے ایسے فیصلے سیاسی نہیں بلکہ حکومت کی کارکردگی و پالیسیوں کے تسلسل کیلئے کئے جانے چاہئیں ایوان یہ بھی مطالبہ کرتا ہے کہ عمران خان کے ساتھ سیاسی رفقاء اور خاندانوں کی ملاقات کو بھی تسلسل کے ساتھ ملاقات کی اجازت دی جائے۔