حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
امریکی عدالت نے پاکستانی شہری کو میزائل اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ ثابت ہونے پر 40 سال قید کی سزا سنادی Home / بین الاقوامی /

امریکی عدالت نے پاکستانی شہری کو میزائل اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ ثابت ہونے پر 40 سال قید کی سزا سنادی

ایڈیٹر - 19/10/2025
امریکی عدالت نے پاکستانی شہری کو میزائل اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ ثابت ہونے پر 40 سال قید کی سزا سنادی

امریکی عدالت نے پاکستانی شہری کو میزائل اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ ثابت ہونے پر 40 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ محمد پہلوان نامی پاکستانی شہری پر الزام تھا کہ وہ ایرانی ساختہ مہلک ہتھیار یمن کے حوثی باغیوں تک پہنچاتے تھے۔ امریکی ریاست ورجینیا کی عدالت میں زیر سماعت مقدمے میں 49 سالہ محمد پہلوان پر ماہی گیروں کے روپ میں کشتیوں کے ذریعے ایران سے بیلسٹک میزائلوں کے پرزے اور دیگر ہتھیاروں کی غیر قانونی ترسیل کا الزام تھا۔ جس پر اسے 5 جون 2025 کو مجرم قرار دیا گیا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق محمد پہلوان کو جنوری 2024 میں امریکی بحریہ نے بحیرہ عرب میں ایک خصوصی آپریشن کے دوران گرفتار کیا۔
اس کارروائی کے دوران دو امریکی نیوی اہلکار سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے۔