حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عازمین حج اور عام افراد اب آب زم زم گھر بیٹھے منگوا سکیں گے۔ نئی سروس کا آغاز Home / بین الاقوامی /

عازمین حج اور عام افراد اب آب زم زم گھر بیٹھے منگوا سکیں گے۔ نئی سروس کا آغاز

ایڈیٹر - 19/10/2025
عازمین حج اور عام افراد اب  آب زم زم گھر بیٹھے منگوا سکیں گے۔ نئی سروس کا آغاز

سعودی عرب نے ایک بار پھر مسجد الحرام آنے والے اللہ کے مہمانوں کے لیے ایک نئی سہولت کا اعلان کیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے پہلی بار " زم زم من نسک " کے نام سے ایک نئی سروس کا آغاز کیا ہے۔ اس ایپ کے ذریعے عازمین حج اور عام افراد اب چھوٹی بوتلوں (330) ملی لیٹر (میں آب زم زم گھر بیٹھے منگوا سکیں گے۔ یہ صرف سہولت نہیں بلکہ روحانی تحفہ ہے ایک مقدس امانت ، جواب محبت اور عقیدت کے ساتھ ہر دروازے تک پہنچائی جائے گی۔ وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اس سروس کا افتتاح کرتے ہوئے بتایا کہ آب زم زم محض پانی نہیں، یہ شفا ہے، برکت ہے، دعا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب نسک پلیٹ فارم کے ذریعے صرف چند کلکس کی مدد سے آپ زم زم کی فراہمی ممکن ہوگی خواہ آپ مکہ میں ہوں، مدینہ میں یا سعودی عرب کے کسی بھی شہر میں مقیم ہوں ۔