حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بهارت قیامت تک شکست بھلا نہیں سکتا،4 دن کی جنگ میں پاکستان کو عظیم فتح ملی شہباز شریف۔ Home / پاکستان /

بهارت قیامت تک شکست بھلا نہیں سکتا،4 دن کی جنگ میں پاکستان کو عظیم فتح ملی شہباز شریف۔

ایڈیٹر - 19/10/2025
بهارت قیامت تک شکست بھلا نہیں سکتا،4 دن کی جنگ میں پاکستان کو عظیم فتح ملی شہباز شریف۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چار دن کی جنگ میں پاکستان کو عظیم فتح علی بھارت قیامت تک اس شکست کو بھلا نہیں سکتا، غزہ جنگ بند کروانے میں پاکستان کا کردار اہمیت کا حامل رہا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی بہترین ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں اسی کے دم سے ہماری عزت ہے ، ملک کو اقوام عالم میں نمایاں مقام دلوائیں گے ، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بات دورہ جہانیاں کے موقع پر لیگی کارکنوں سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ فلسطینی عوام نے ناقابل مصائب برداشت کیے ، اب غزہ میں جنگ بندی کے بعد مشرق وسطی پائیدار امن کے قیام کیلئے پر امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی کی بدولت بھارت کے خلاف جنگ جیتی اور پاکستان کو فتح نصیب ہوئی یہ سب پاک فوج کی دلیرانہ قیادت ، بری، بحری اور فضائی فوج کے جری جوانوں کی بدولت ہوا ، ہمارے سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس جنگ کو فرنٹ سے لیڈ کیا، اب ہم امن جیتنے کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جب حکومت سنبھالی ملک ڈیفالٹ کے قریب تھا ہمیں آئی ایم ایف سے پہلے حاصل کرنا پڑا اور ہماری حکومت کی کارکردگی کی بدولت ملک ڈیفالٹ سے باہر نکلا اور اب ماشاء اللہ ملک درست سمت میں گامزن ہے اور معیشت بہتر ہورہی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت کو سفارتی میدان میں بے پناہ کامیابیاں حاصل ہوئیں ، سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقاتیں خوش آئندر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ بند کروانے میں پاکستان کا اہم کردار ہے جنگ بندی کا معاہدہ ہمارے سامنے ہوا، پاکستان کو اس معاملے میں اللہ تعالیٰ نے عزت سے نوازا۔