حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
شادی کی خوشی ماتم میں تبدیل، شادی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق۔ Home / لائف سٹائل /

شادی کی خوشی ماتم میں تبدیل، شادی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق۔

ایڈیٹر - 19/10/2025
شادی کی خوشی ماتم میں تبدیل، شادی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق۔

چارسدہ ۔ تھانہ عمرزئی کی حدود میں واقع شیر پاؤ گھر کلی میں شادی کی خوشی ماتم میں بدل گئی ۔ حسین اللہ کی شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے دلہا کا چچازاد بھائی 12 سالہ عرفان اللہ ولد شوکت علی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب شادی کی تقریب میں شریک ایک شخص نے ہوائی فائرنگ کی جس کی ایک گولی کمسن عرفان اللہ کو جانگی ، جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ مقتول کے بھائی جواد احمد نے ھوائی فائرنگ کرنے والے خالہ زاد حسنین کے خلاف رپورٹ درج کرائی ۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل تنگی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد شادی کی خوشیوں والا گھر غم واندوہ کے عالم میں تبدیل ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔