حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
فیصل مسجد میں نامناسب لباس اورویڈیوبنانے پرپابندی کی درخواست دائر۔ Home / پاکستان /

فیصل مسجد میں نامناسب لباس اورویڈیوبنانے پرپابندی کی درخواست دائر۔

ایڈیٹر - 19/10/2025
فیصل مسجد میں نامناسب لباس اورویڈیوبنانے پرپابندی کی درخواست دائر۔

اسلام آباد ۔ فیصل مسجد میں نا مناسب لباس میں داخلے اور ویڈیوز بنانے پر پابندی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ ایک شہری نے فیصل مسجد کی حرمت کے تحفظ کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی درخواست جمع کرائی جس میں موقف اپنایا گیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز سے مشاہدے میں آیا کہ کچھ لوگ مسجد کے احاطے میں غیر شائستہ ویڈیوز بناتے ہیں، موسیقی اور رقص کے ساتھ بنائی گئی ایسی ویڈیوز سے مسجد کی حرمت اور وقار مجروح ہوتا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ مسجد کے احاطے میں نیم عریاں لباس کے ساتھ بنائی گئی ویڈیوز مسجد کے تقدس کے خلاف ہیں، مسجد کی بے حرمتی آئین کے آرٹیکل 20 کے تحت مذہبی آزادی کے حق کی خلاف ورزی ہے۔