چین میں کمیونسٹ پارٹی نے کرپشن الزامات پر فوج کے نو اعلی جرنیلوں کو پارٹی اور فوج سے نکال دیا۔ چین کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق بد عنوانی کے خلاف ایک بڑے اقدام میں چینی کمیونسٹ پارٹی نے نوسینئر فوجی جنرلوں کو پارٹی اور مسلح افواج سے نکال دیا ہے۔ وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ ان نو افراد نے پارٹی ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی کی اور ان پر بڑی رقم خرد برد کرنے سمیت سنگین نوعیت کے دیگر الزامات ہیں، اس کا رروائی کو بد عنوانی کے خلاف مہم کا حصہ قرار دیا گیا۔ چین کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ نکالے گئے افراد میں سے زیادہ تر فوج میں سینئر عہدوں پر فائز تھے اور پارٹی کے با اثر سینٹرل کمیٹی کے رکن تھے، اس کے علاوہ اعلی جرنیلوں میں سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئر مین ہی ویڈ ونگ اور راکٹ فورس کے کمانڈ روانگ ہو بن بھی شامل ہیں۔