حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مشتاق احمد نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی. Home / سیاست /

مشتاق احمد نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی.

محمود اچکزئی کی سربراہی میں وفد کی سابق سینیٹر سے ملاقات صمو دفلوٹیلا کا حصہ بننے پر مبارکباد

ایڈیٹر - 19/10/2025
مشتاق احمد نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی.

اسلام آباد ۔ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت نے اسلام آباد میں سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی سربراہی محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کر رہے تھے۔ اعلامیے کے مطابق وفد نے عالمی مصمود فلوٹیلا کا حصہ بنے پر سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو مبارک بادری اور انہیں تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت دی۔ اعلامیے کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کا جلد اعلان کریں گے۔