حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاک بھارت ٹاکرا، پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست Home / کھیل /

پاک بھارت ٹاکرا، پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست

پاک بھارت ٹاکرا، پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست

دبئی: (ویب ڈیسک ) اۤئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں انڈیا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 241 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بھارت کو جیت کےلئے 242 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 62 ، کپتان محمد رضوان نے 46، خوشدل شاہ 38 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3 ، پانڈیا نے 2 جبکہ پٹیل اور جدیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 

ہدف کے تعاقب میں انڈین ٹیم نے شاندار اۤغاز کیا اور ویرات کوہلی کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت ہدف 42.3 اوورز میں پورا کیا۔ 

ویرات کوہلی شاندار سنچری کی بدولت مین اۤف دی میچ قرار پائے۔ اس میں شکست کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔