حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سونے کی قیمت میں مزید 14 ہزار روپے کا بڑا اضافہ۔ Home / پاکستان /

سونے کی قیمت میں مزید 14 ہزار روپے کا بڑا اضافہ۔

ایڈیٹر - 18/10/2025
سونے کی قیمت میں مزید 14 ہزار روپے کا بڑا اضافہ۔


کراچی۔سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بہت بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ کے اثرات مقامی سطح پر بھی نظر آئے جہاں صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 14 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 4لاکھ 56 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگئی۔ مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 12 ہزار 089 روپے بڑھ کر 3لاکھ 91 ہزار 718 روپے کی نی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے