حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ڈپٹی کمشنر باجوڑ کا محکمہ وائلڈ لائف نایاب پرندوں کے تحفظ مرکز اور چائلڈ پروٹیکشن آفس کا دورہ۔ Home / باجوڑ /

ڈپٹی کمشنر باجوڑ کا محکمہ وائلڈ لائف نایاب پرندوں کے تحفظ مرکز اور چائلڈ پروٹیکشن آفس کا دورہ۔

ایڈیٹر - 16/10/2025
ڈپٹی کمشنر باجوڑ کا محکمہ وائلڈ لائف نایاب پرندوں کے تحفظ مرکز اور چائلڈ پروٹیکشن آفس کا دورہ۔

ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان نے آج سول کالونی خار میں واقع محکمہ وائلڈ لائف نایاب پرندوں کے تحفظ مرکز اور چائلڈ پروٹیکشن آفس کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مرکز میں موجود قیمتی اور نایاب نسل کے پرندوں کا معائنہ کیا اور ان کی بہتر دیکھ بھال کے حوالے سے محکمہ وائلڈ لائف کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ محکمہ وائلڈ لائف آفیسر باجوڑ عثمان کمال نے ڈپٹی کمشنر کو نایاب پرندوں کی اقسام، ان کے تحفظ اور درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے جنگلی حیات کے تحفظ اور غیر قانونی شکار کے انسداد کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی، جبکہ عملے کو درپیش مسائل کے فوری حل پر بھی زور دیا۔

ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی ہدایات پر محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے غیر قانونی شکار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قیمتی شاہینوں کو تحویل میں لیا، جنہیں بعد ازاں ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے قدرتی ماحول میں آزاد کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں غیر قانونی شکار پر مکمل پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے چائلڈ پروٹیکشن آفس کا بھی دورہ کیا، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر برہان الدین نے بچوں کے تحفظ، فلاح و بہبود اور جاری سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے بچوں کے تحفظ، فلاح و بہبود کے لیے جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو اپنی ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں ادا کرنے کی ہدایت کی۔