حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ملک میں دہشتگردی پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے بیرسٹر گوہر ۔ Home / سیاست /

ملک میں دہشتگردی پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے بیرسٹر گوہر ۔

ایڈیٹر - 16/10/2025
ملک میں دہشتگردی پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے بیرسٹر گوہر ۔

چیئر مین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے موجودہ صورتحال پر کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی چیف بیرسٹر گو ہر نے ملک میں پنپتی ہوئی دہشتگری کو ناسور قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک ناسور ہے اس کو ختم ہونا چاہیے، پاکستان تحریک انصاف کے دور میں دہشت گردی کم ہوئی تھی۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کا شکریہ انھوں نے گورنر کو بر وقت بھیجا، پاکستان ہے تو ہم ہیں سیاسی بیانات ہوتے رہتے ہیں۔ پی ٹی آئی چیئر مین چند ہفتوں قبل میڈیا سے گفتگو میں یہ بھی واضح کر چکے ہیں کہ ملک میں مائنس ون فارمولا نہیں چل سکتا، پی ٹی آئی کے بانی ہی پارٹی چلا رہے ہیں اور میں ان کا نمائندہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے ہر فیصلہ کیا ہے اور آئندہ بھی ان ہی کی رہنمائی میں فیصلے کیے جاتے رہیں گے، بانی پی ٹی آئی پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔