حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پیرول پر رہا کیا جائے تو پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن قائم کراسکتا ہوں، عمران خان کی پیشکش. Home / سیاست /

پیرول پر رہا کیا جائے تو پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن قائم کراسکتا ہوں، عمران خان کی پیشکش.

ایڈیٹر - 16/10/2025
پیرول پر رہا کیا جائے تو پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن قائم کراسکتا ہوں، عمران خان کی پیشکش.

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انہیں پے رول پر رہائی ملی تو وہ امن کے قیام اور افغانستان تنازعہ کے حل کیلئے کردار ادا کر سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر پے رول پر رہائی ملی تو وہ امن کے قیام اور افغانستان سے جاری تنازع کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ بیرسٹر سیف کے مطابق عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2 مسلمان ہمسایہ ممالک کے درمیان لڑائی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔