حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سی ایس ایس امتحان، 15 ہزار سے زائد امیدواروں میں سے 387 امیدوار کامیاب۔ Home / پاکستان /

سی ایس ایس امتحان، 15 ہزار سے زائد امیدواروں میں سے 387 امیدوار کامیاب۔

ایڈیٹر - 16/10/2025
سی ایس ایس امتحان، 15 ہزار سے زائد امیدواروں میں سے 387 امیدوار کامیاب۔

اسلام آباد ۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2024 ء کے حتمی نتائج جاری کر دیئے۔ نتائج کے مطابق 15 ہزار سے زائد امیدواروں میں سے 387 امیدوار فائنل کے لئے کوالیفائی کر گئے ، کل 15 ہزار 602 امیدواروں نے تحریری امتحان میں شرکت کی، 397 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے۔ مجموعی طور پر 387 امید وار وائیوا کے بعد فائنل کوالیفائی کر گئے ، فائنل کامیاب امیدواروں میں 207 مرد اور 180 خواتین شامل ہیں۔ مجموعی کامیابی کی شرح 2.48 فیصد رہی، کل 229 کامیاب امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی گئی ہے، تقرری کیلئے سفارش کردہ امیدواروں میں 119 مرداور 110 خواتین شامل ہیں۔