حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں بڑی کمی,پٹرول 5.66، ڈیزل 1.39 روپے فی لیٹرسستا کردیا گیا۔ Home / پاکستان /

پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں بڑی کمی,پٹرول 5.66، ڈیزل 1.39 روپے فی لیٹرسستا کردیا گیا۔

ایڈیٹر - 16/10/2025
پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں بڑی کمی,پٹرول 5.66، ڈیزل 1.39 روپے فی لیٹرسستا کردیا گیا۔

اسلام آباد ۔ وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں بڑی کمی کی منظوری دے دی ہے۔ نئی قیمتیں آج 16 اکتوبر سے 15 روز کے لئے نافذ العمل ہوں گی۔ اوگرا کے اعلامیہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 263 روپے 2 پیسے ہو گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے کمی کے ساتھ نئی قیمت 275 روپے 42 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کے نرخ میں 2 روپے 74 پیسے کمی کی گئی ہے نئے نرخ 162.76 روپے ہوں گے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 181 روپے 71 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔