حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان۔ Home / پاکستان /

پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان۔

ایڈیٹر - 15/10/2025
پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان۔

ملک میں آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 97 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ پیٹرولیم انڈسٹری نے اپنی ورکنگ مکمل کر کے اوگرا کو بھجوا دی۔ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات میں ردو بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کے ذریعے وزارت خزانہ کو ارسال کرے گی۔ وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی حتمی منظوری دے گی۔