خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 15 تصدیق شدہ کیسز سامنے آگئے ہیں، صوبے میں اس وقت ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد 222 ہے رواں سال ڈینگی متاثرہ کیسز کی کل تعداد 3251 ہے تاہم سینکڑوں کیسز ایسے ہیں جن کا ڈیٹا محکمہ صحت کے پاس موجود نہیں، پشاور کے ہر دوسرے گھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریض موجود ہے جو اپنا علاج پرائیویٹ کلینک یا پھر گلی محلے کے ڈاکٹروں سے کروا رہا ہے، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ 7 نئے مریض مختلف ہسپتالوں میں داخل کئے گئے ہیں، صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 48 ہے رواں سال ڈینگی کے کل 1372 مریض ہسپتال میں داخل کئے گئے، ڈینگی سے متاثرہ 3028 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں یا رہے کہ رواں سال ڈینگی سے ایک مریض کی موت واقع ہو چکی ہے